4

کم از کم اُجرت37ہزار پر عملدرآمد کیلئے مہم کا آغاز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات اور حکومت پنجاب کے جاری کردہ کم از کم اجرت کے نوٹیفکیشن کے مطابق 37ہزار روپے ماہانہ پر عملدرآمد کے سلسلہ میں خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ محکمہ محنت و انسانی وسائل تجارتی و صنعتی ادارہ جات میں کام کرنے والے ملازمین کو دی جانے والی ماہانہ تنخواہوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ڈائریکٹر لیبر ویسٹ غلام شبیر کلیار نے بتایا کہ ایسے تجارتی و صنعتی ادارے جہاں پر ورکرز کو حکومتی مقرر کردہ اجرت سے کم دی جارہی ہے وہاں کے منیجرز کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔اس کے ساتھ پبلک مقامات،چوک چوراہوں اور شاہرات پر کم از کم اجرت37 ہزار روپے ماہانہ کے نوٹیفکیشن کے بینرز/ پینا فلیکس آویزاں کئے گئے ہیں۔ صنعتی کارکنان کی آگاہی کے لئے فیکٹریز کے گیٹ پر کم از کم اجرت کے نوٹیفکیشن کو آویزاں کرایا گیا ہے۔ انہوں مزید بتایا کہ گزشتہ چار روز میں فیلڈ افسران نے242 صنعتی و تجارتی اداروں کی انسپکشن کرتے ہوئے خلاف ورزی کے مرتکب127،ادارہ جات کے چالان کئے گئے ہیں۔ محکمہ محنت و انسانی وسائل نے ورکرز کی سہولت کے پیشِ نظر آن لائن شکایت سیل بھی قائم کردیا ہے جہاں 1314 پر کال کرکے اپنی شکایات کا اندراج با آسانی کروایا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں