کم ترین میچز میں50وکٹیں ‘ساجد خاند نے سعید اجمل کا ریکارڈ برابر کردیا

ملتان (سپورٹس نیوز) پاکستان کے اسپنر ساجد خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن ایک اہم سنگ میل عبور کرکے تاریخ رقم کی۔دائیں ہاتھ کے اسپنر نے میچ میں اپنی50ویں ٹیسٹ وکٹ حاصل کرکے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرلیا۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھویٹ کو آٹ کرنے کے بعد یہ سنگ میل عبور کیا۔ان کی50ویں وکٹ نے انہیں اپنے 11ویں ٹیسٹ میچ میں یہ سنگ میل حاصل کرنے والے پاکستان کے تیز ترین بالرز میں شامل کر دیا۔31 سالہ آف سپنر کے کارنامے نے انہیں 50 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بالر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔اس نمبر تک پہنچنے کا تیز ترین ریکارڈ لیگ اسپنر یاسر شاہ کے پاس ہے جنہوں نے صرف 9 میچوں میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔فہرست میں شامل دیگر قابل ذکر بولرز میں وقار یونس، شبیر احمد، محمد آصف اور محمد عباس شامل ہیں جو 10 میچز میں یہ اعزاز اپنے نام کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔خان محمد، سعید اجمل، عبدالرحمان، ساجد خان 11، 11 میچز میں یہ اعزاز حاصل کرکے اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں