کم سزائیں غیر قانونی گیس فلنگ ختم نہ ہونے کا سبب قرار

اسلام آباد (بیوروچیف) ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے غیرمعیاری گیس سلینڈرز اور غیرقانونی گیس فلنگ کا دھندہ ختم نہ ہونے کا سبب کم سزائوں کو قرار دیدیا۔ترجمان اوگراعمران غزنوی نے کہا ہماری تجویزکردہ سزائوں کوقانون کاحصہ بنالیاگیاتو اس غیرقانونی کاروبار کی روک تھام ممکن ہوگی،دھماکے کا سبب بننے والے غیرمعیاری سلینڈر اورغیرقانونی گیس فلنگ کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی اوگرا نہیں بلکہ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ ترجمان اوگرا نے مزیدکہاغیرمعیاری سلینڈر، بازرز بنانے والی فیکٹریوں پر چھاپے پڑتے ہیں،معمولی جرمانے ادا کر کے فیکٹریاں دوبارہ کھول لی جاتی ہیں، سڑکوں چوراہوں پر ری فیلنگ بھی غیر قانونی اور موت کا کھیل ہے، بھاری جرمانوں سے متعلق قانون سازی حتمی مراحل میں ہے، معیاری سلنڈربنانے والی تمام کمپنیز ہماری ویب سائٹ پر لسٹڈ ہیں، اوگرا ٹیکنیکل اتھارٹی ہے،صوبائی یا ضلعی حکومتیں تحقیقات کیلئے رابطہ کرتی ہیں،اوگرا کے پاس کو معلومات آئے تو صوبائی یاضلعی حکام سے شیئرکی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں