40

کم عمری میں شادی صرف ہلہ گلہ کرنے کیلئے کی، آمنہ ملک

لاہور (شوبز نیوز) ماڈل، اداکارہ اور میزبان آمنہ ملک نے کہا ہے کہ انہوں نے18 برس کی عمر میں شادی صرف تقریبات اور ہلا گلا کرنے کیلئے کی تھی۔ ایک ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے آمنہ ملک نے بتایا کہ انہوں نے صرف ساڑھے 18 سال کی عمر میں شادی کی تھی، یہ سوچ کر کہ شادی کے بعد مزے ہوں گے، ڈانس، مہندی اور خوشیوں کی تقریبات ہوں گی۔ مگر شادی کے بعد ان کی زندگی میں ذمہ داریوں کا ایک نیا باب شروع ہوگیا۔آمنہ ملک نے بتایا کہ شادی کے بعد انہیں پہلی بار احساس ہوا کہ شادی محض تقریبات تک محدود نہیں ہوتی بلکہ اس میں گھر اور سسرالی ذمہ داریاں بھی شامل ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں نئے گھر میں جانا اور وہاں کے اصول و ضوابط کو سمجھنا بھی ضروری تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں