کم عمر بچے کو ملازم رکھنے پر مقدمہ درج

گوجرہ(نامہ نگار)کمر عمر بچے کو ملازمت پر رکھنے والا ٹی سٹا ل کا مالک مقدمہ کی زدمیں آ گیا ۔ اسسٹنٹ ڈا ئریکٹر لیبر ویلفیئر ٹوبہ ٹیک سنگھ قمر عباس کو اطلا ع ملی کہ مہدی آ باد بازار میں قا ئم ٹی سٹا ل کے مالک ریا ض احمد نے اپنی دکا ن پر کم عمر بچے ذیشا ن کو ملازمت پر رکھا ہوا ہے جس پر انہو ں نے چھا پہ مار کر بچے کا ٹی سٹا ل پر کا م کرتے ہوئے پکڑ لیا اور تھا نہ سٹی گوجرہ کو تحریری طور پر آ گاہ کر دیا جنہو ں نے مقدمہ درج کرکے ٹی سٹا ل کے مالک کی تلا ش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں