کم عمر بچے کی رہائی’ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ نے 25ہزار جرمانہ ادا کر دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) عید کے پرمسرت موقع پرسیلانی ویلفیئر ٹرسٹ نے بورسٹل جیل میں قید ایک کم عمر بچے کے لئے امید کی کرن روشن کر دی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر چلڈرن بوسٹل انسٹیٹیوٹ صوفیہ رضوان نے بتایا کہ سیلانی ویلفیئر کی جانب سے بچے کی رہائی کے لیے 25ہزار روپے کا جرمانہ ادا کیا تاکہ وہ عید اپنے گھر والوں کے ساتھ منا سکے۔ مسز حنا اسلم نے سپرنٹنڈنٹ بوسٹل جیل کو 25ہزار روپے کی رقم ادا کی جس سے بچے کی رہائی ممکن ہوسکے گی۔ اس اقدام سے نہ صرف بچے کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منانے کا موقع ملے گابلکہ یہ سیلانی ویلفیئر کی جانب سے انسانی ہمدردی اور فلاحی کاموں کے لیے ان کی وابستگی کا بھی مظہر ہے۔ یہ اقدام معاشرے کے کمزور طبقات کے لیے سیلانی ویلفیئر کی مسلسل حمایت کی عکاسی کرتا ہیاور عید کے موقع پر اس طرح کی کاوشیں ان لوگوں کے لیے خوشی اور امید کا پیغام لاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں