کم وہیکل کے استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے، کمشنر راجہ جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے تحت ڈویژنل انتظامیہ فیصل آباد کی طرف سے کفایت شعاری کا عملی نمونہ پیش کیا گیا۔شہر میں مختلف سرکاری امورکے حوالے سے سائٹ وزٹس کے لئے ایک ہی وہیکل کا استعمال کیا جارہا ہے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ڈی جی ایف ڈی اے،ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی،سی او میونسپل کارپوریشن،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ودیگر افسران کے ہمراہ ایک ہی وین پر ڈی گرائونڈ،سمن آبادودیگر علاقوں میں عوامی بہبود کے منصوبوں کا دورہ کیا۔کمشنر نے بتایا کہ فیول کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کم سے کم وہیکل کے استعمال کویقینی بنایا جارہا ہے اور ایک ہی وہیکل بروئے کار لاکر سرکاری امور کی انجام دہی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ فیول کی بچت ہوسکے۔انہوں نے چاروں اضلاع میں ڈویژنل وضلعی افسران کو بھی کفایت شعاری اپنانے کی تلقین کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں