13

کم گیس استعمال کرنیوالوں کے بل بھی بڑھنے کا خدشہ

اسلام آباد(بیوروچیف)بین الاقوامی مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے نیا قرض ملنے کے لیے نئی شرائط عائد کر دی گئیں جن کے باعث کم سے کم گیس استعمال کرنے والی پروٹیکٹڈ کیٹیگری کے لیے بھی قیمتیں بڑھنے کے خدشات ہیں۔آئی ایم ایف سے 8 ار ب ڈالرز کا نیا قرض پروگرام لینے کے لیے حکومتِ پاکستان کو پروٹیکٹڈ گیس صارفین کو دی جانے والی 100 ارب روپے کی سبسڈی ختم کر کے رپورٹ آئی ایم ایف کو دینا ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق جون تک آر ایل این جی پر 29 ارب روپے کی سبسڈی بھی ختم کرنا ہو گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گیس پر گردشی قرضہ بڑھنے سے روکنے کے اقدامات سے بھی آئی ایم ایف کو آگاہ کرنا ہو گا۔آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ حکومت گیس کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا کے ششماہی وعدوں کی پابندی کرتے ہوئے گردشی قرضے کو بڑھنے سے روکے ۔حکومت کو آئی ایم ایف کو جون 2024ء تک سوئی سدرن کی آڈٹ رپورٹ جمع کرانا ہو گی اور بتانا ہو گا کہ اسے کیوں کر نقصان ہو رہا ہے اور کیوں یہ ادارہ نقصان کرنے والا ادارہ بن گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں