کنجوانی میں فری ٹیکس سروسز کا آغاز کر دیا گیا

کنجوانی( نامہ نگار) عوامی مشکلات کے حل کیلئے پی پی 103کی عوام کے لئے ریاست بلو چ کی جانب سے فری ٹیکس سروسز کا آغاز کر دیا گیا ریاست علی بلوچ نے اپنے حلقہ کی عوام کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے بلوچ لا کلینک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس کلینک کے ذریعے اہل حلقہ کو بالکل فری ٹیکس سروسز فراہم کی جائیں گی ، جن میں سالانہ گوشوارے جمع کروانا، این ٹی این نمبر بنوانا، اور ایف بی آر میں کاروبار کی رجسٹریشن شامل ہیں۔ریاست علی بلوچ کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد عوام کو انکم ٹیکس کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا اور انہیں ٹیکس گوشوارے جمع کروانے میں سہولت دینا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ نہ صرف عوامی خدمت ہے بلکہ ملک پاکستان کی ترقی کے لیے بھی ضروری ہے کیونکہ ٹیکس کے نظام کی بہتری سے ریاستی خزانے میں اضافہ اور معیشت مضبوط ہوتی ہے۔ریاست علی بلوچ نے اس اقدام کو اپنے حلقے کی عوام کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے لوگ ٹیکس کے معاملات میں مزید معاونت حاصل کر سکیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے لوگوں کو اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا تاکہ وہ وقت پر اپنی ٹیکس فائلنگ مکمل کر سکیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔اس اقدام کی سراہتے ہوئے مقامی افراد نے ریاست علی بلوچ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے ان کی زندگیوں میں سہولت آ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں