کنسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے پر بھارتی گلوکارہ کو شرمندگی کا سامنا

کینبرا (شوبز نیوز) بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کا آسٹریلوی شہر میلبورن میں ہونے والا کنسرٹ اس وقت تنازع کا شکار ہوگیا جب وہ تین گھنٹے تاخیر سے پہنچیں ۔ کچھ شائقین نے ان کا استقبال جوش و خروش سے کیا جبکہ دیگر نے ناراضگی کا اظہار کیا اور “واپس جا” کے نعرے لگائے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں نیہا ککڑ کو سٹیج پر روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے حاضرین سے معذرت کرتے ہوئے کہا، “آپ سب بہت اچھے ہیں، آپ اتنی دیر سے انتظار کر رہے ہیں، مجھے اس سے نفرت ہے، میں نے زندگی میں کبھی کسی کو انتظار نہیں کروایا۔ میں بہت شرمندہ ہوں! یہ لمحہ مجھے ہمیشہ یاد رہے گا۔ آپ لوگ میرے لیے اپنا قیمتی وقت نکال کر آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں