کنویں میں گرکر باپ بیٹا لقمہ اجل بن گئے

احمد پور شرقیہ(نامہ نگار) بہاولپور کے شہر احمد پور شرقیہ میں گھر کے باہر گہرے کنویں میں گر کر باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کیمطابق گٹر کی کمزور چھت پر کھڑا 30سال کا بیٹا سیوریج کے کنویں میں گر گیا تھا۔بیٹے کو بچانے کیلئے باپ نے بھی کنویں میں چھلانگ لگا دی، باپ محمد قاسم اور بیٹا محمد آصف کنویں میں دھنس کر دم توڑ گئے۔ریسکیو حکام کیمطابق ریسکیو ٹیم نے لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں