کنٹینر کار پر الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق

بہاولپور (نامہ نگار)بہاولپور میں احمد پور روڈ پرٹرالر نے کار کو ٹکر مار دی اورکنٹینر الٹ گیا’جس کے نتیجے میں کار سوار پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ذرائع نے بتایا کہ کار ڈرائیو نے گاڑی اچانک اپنے گھر کے روڈ کی طرف موڑ دی تھی، جس سے پیچھے سے آنے والا کنٹینر بے کابو ہوکر کار پر الٹ گیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 40سالہ شازیہ زاہد، 28سالہ سمیہ قاسم، 8سالہ زین، 14سالہ حسفہ اور نو سالہ ہمنہ کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔پنجاب اور سندھ میں دھند کے ڈیرے ہیں جس کی وجہ سے موٹروے ایم فور خانیوال سے ملتان تک بند کردیا گیا ہے، ایم فائیو پر ملتان سے رکن پور تک ٹریفک معطل ہے اور ایم فائیو جلالپور انٹر چینج ٹریفک کیلئے بند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں