کنگنارناوت بجلی کا بل زیادہ آنے پر حکومت پر برس پڑیں

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور سیاسی رہنما کنگنا رناوت بجلی کا ایک لاکھ روپے کا بل آنے پر حکومت پر برس پڑیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت اپنے منالی میں واقع گھر کا بجلی کا بھاری بھرکم بل دیکھ کر مودی حکومت پر آگ بگولا ہوگئیں۔ہماچل پردیش کے ٹائون منڈی میں سیاسی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے گھر کا بجلی کا ایک لاکھ روپے آیا ہے اور یہ اس گھر کا بل ہے جس میں کوئی رہتا بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کا بل دیکھ کرشرمندہ ہوں کہ یہ ہو کیا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم نے اس ملک کو، اس ریاست کو ترقی کی راہ پر لے جانا ہے، میں کہوں گی کہ یہ بھیڑیے ہیں اور ہمیں اپنی ریاست کو ان کے پنجوں سے آزاد کرنا ہوگا۔اس سے قبل معروف بالی وڈ نغمہ نگار جاوید اختر اور اداکارہ و سیاستدان کنگنا کے درمیان طویل قانونی جنگ ختم ہونے کے صلح ہوگئی۔کنگنا نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کو جاوید اختر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ان کی جاوید اختر کے ساتھ قانونی جنگ ختم ہوگئی، انہوں نے صلح کرنے پر نغمہ نگار کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں