کنگنا رناوت کا نورا فتحی، سنجے دت پر فلمائے گئے گانے پر ردعمل

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ ڈانسر نورافتحی اور اداکار سنجے دت پر فلمائے گئے گانے سرکے چنر تیری پر اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے ردعمل دیا ہے۔فلم دی ڈیول، ڈی کے کے نئے گانے میں متنازع اور جنسی نوعیت کے بولوں کی وجہ سے شدید ردعمل آیا ہے، گانے کا ہندی ورژن یو ٹیوب سے ہٹادیا گیا ہے۔ کنگنا رناوت نے گانے کو فحاشی کی انتہا قرار دیا، بالی ووڈ پر سخت تنقید کی، جس نے تمام حدیں پار کرلی ہیں اور اس کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کیا۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ و سیاستدان نے مزید کہا کہ بالی ووڈ نے توجہ حاصل کرنے کے چکر میں فحاشی اور دیگر ہتھکنڈوں کے ذریعے تمام حدیں پار کرلی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پورا ملک ان کی مذمت کر رہا ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ انہیں کوئی شرم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں