کنگنا رناوت کو عدالت نے بری خبر سنادی

نئی دہلی (شوبز نیوز) بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ اور فلم اداکارہ کنگنا رناوت کو پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ نے بری خبر سنادی۔ عدالت نے ان کے خلاف ہتک عزت کی شکایت رد کرنے سے متعلق عرضی کو خارج کرنے کا فیصلہ سنادیا، اداکارہ کو اب ہتک عزت کے مقدمہ کا سامنا کرنا ہوگا’ معاملہ 2021ء کا ہے، جب کسان تحریک چل رہی تھی۔ اس دوران کنگنا رناوت نے بھٹنڈا کے گاں بہادر گڑھ جنڈیا کی87سالہ بزرگ خاتون کسان مہندر کور کو 100-100 روپے لے کر دھرنا میں شامل ہونے والی خاتون بتاتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں