کوئلہ کی بڑھتی قیمتوں نے بھٹہ انڈسٹری تباہ کردی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کھرڑیانوالہ سیکٹر کے صدر رانا رشید احمد خاں،سینئر نائب صدر میاں عارف، جنرل سیکر ٹری نیامت سرویا نے کہا ہے کہ کوئلہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوںاور بارشوں نے بھٹہ انڈسٹری تباہ کر دی ہے، پورے ضلع کے بھٹہ مالکان سے اپیل کرتے ہیں کہ اینٹوں کا ریٹ18ہزار روپے کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنگامی میٹنگ میں کیا جس میں عارف وڑائچ،شوکت گل، رانا افضال، میاں رشید،میاں خالد منیر،میاں رفاقت،رشید رحمانی، عامر رشید ،میاں احسن،رانا افضال، رانا عدنان اور دیگر بھی اس موقع پر موجودتھے۔رانا رشید خاں نے کہا کہ بھٹہ انڈسٹری گزشتہ کئی سالوں سے زوال کا شکار ہے ۔کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔تمام بھٹہ مالکان ایک پیج پر اکٹھے ہوں اور اپنے کاروبار کی بہتری کیلئے مستقل حل نکالیں ورنہ جو بھٹے چل رہے ہیں وہ بھی بند ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں