فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی وچیئر مین( انصاف گروپ) رانا طیب خاں ، صدر میاں منظور قادر ، سر پرست اعلیٰ حاجی سردار محمد،وائس چیئر مین شیخ محسن خالد،سینئر نائب صدر شیخ حاجی سعید احمد،نائب صدر ملک رضوان ، سیکرٹری فنانس عبدالحسیب پراچہ، جوائنٹ سیکر ٹری عبید اللہ جٹ، سیکر ٹری نشرو اشاعت رانا زبیر اور دیگر نے کوئٹہ میں ہونیوالے بم دھماکے کی پر ز و ر الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں بزدلانہ ہیں ۔نادیدہ قوتیں ایسی قوتیں سازشیں کرکے ملک کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔کوئٹہ بم دھماکہ کی فوری تحقیقات کر کے ملوث دہشت گردوں گرفتار کیا جائے۔ کوئٹہ بم دھماکہ کے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر شریک ہیں۔ ہم ان خوفناک واقعات کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کرنے والوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ اللہ تعالی دھماکے میں شہیدہونے والوں کو جنت الفردوس عطا فرمائیں۔اللہ تعالی زخمیوں کو صحت کاملہ عطا فرمائیں۔اللہ تعالی دھماکہ کے متاثرین کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔
6