کوئٹہ نے اسلام آبادکو ہرا دیا

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10کے 23ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2وکٹ سے ہرا دیا۔اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اب پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، اس کے پوائنٹس کی تعداد 11ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 10پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی 5فتوحات کے بعد مسلسل تیسری شکست ہے، اس سے قبل پشاور زلمی اور لاہور قلندرز نے شکست سے دوچار کیا تھا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 158رنز کا ہدف 19اعشاریہ 5اوورز میں 8وکٹ پر حاصل کرلیا، جیت میں نمایاں کردار حسن نواز کا رہا، جنہوں نے 41گیندوں پر 64رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی۔دیگر کھلاڑیوں رائیلی روسو نے 27، فن ایلن 20اور محمد وسیم نے 16رنز بنائے۔اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 158رنز کا ہدف دیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔شاداب خان کے بجائے سلمان علی آغا کی کپتانی میں کھیل رہی اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹ پر 158رنز اسکور کیے تھے۔اوپنر صاحبزادہ فرحان 39جبکہ محمد نواز 49رنز کی اننگز کھیلی، کائل میئرز 22، جیسن ہولڈر 14اور حیدر علی 10رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر تھے۔کولن منرو 9، اینڈرس گوس 8، نسیم شاہ 1جبکہ سلمان علی آغا اور محمد شہزاد صفر پر پویلین لوٹ گئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے فہیم اشرف نے 25 رنز کے عوض 4 وکٹ حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں