کوئٹہ کیولری کی چوتھی لگاتار فتح پوائنٹس ٹیبل پر راج برقرار

ابوظہبی(سپورٹس نیوز)ابوظہبی ٹی10 لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور محمد عامر کی شاندار کپتانی اور دھماکے دار انٹری نے کوئٹہ کیولری کی کارکردگی میں نیا جوش بھر دیا ہے،عامر نے نہ صرف قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا بلکہ شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 2 اوورز میں 16 رنز کے عوض 4 اہم وکٹیں حاصل کر کے میچ کا رخ پلٹ دیا۔عامر کی اس جاندار کارکردگی نے کوئٹہ کیولری کو مزید مضبوط کر دیا ہے، جس نے لگاتار چاروں میچ جیت کر8 پوائنٹس اپنے نام کر لیے ہیں۔،2.784 کے بہترین نیٹ رن ریٹ نے بھی انہیں پوائنٹس ٹیبل کے سرِفہرست لا کھڑا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں