کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے سعود شکیل کو کپتان مقرر کردیا

کراچی (سپورٹس نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سعود شکیل کو پاکستان سپر لیگ 10 میں کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل کو ٹیسٹ بیٹر سمجھاجاتا ہے ۔2023 میں وہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم میں شامل ہوکر ورلڈکپ کھیلنے بھارت گئے تھے لیکن پھر وہ ون ڈے پلان سے بھی باہر ہوگئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سعود شکیل کو پاکستان سپر لیگ میں کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے، وہ اننگز اوپن بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں