سمندری (بیورو چیف)اسسٹنٹ کمشنر سلیمان منشا نے پولیو ٹیموں کی چیکنگ کی اور لاری اڈا میں مسافر بچی کو پولیو قطرے پلائے اسسٹنٹ کمشنر نے سمندری تحصیل میں کوئی بچہ پولیو قطرے پینے سے رہ نہ جائے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضی جٹ کے ہمراہ مختلف مقامات پر پولیو قطرے پلانے والی ٹیموں کو چیک کیا ڈی ڈی ایچ او اور اسسٹنٹ کمشنر نے لاری اڈا میں پولیو ٹیم کی چیکنگ کے دوران مسافر بچی کو پولیو قطرے پلائے مزید برآں اسسٹنٹ کمشنر نے تمام پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ بچوں کو قطرے پلانے کے دوران غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ہرگز نہ کیا جائے اپنی ڈیوٹی احسن طریقہ سے سر انجام دیں۔
19