چنیوٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد نے ماڈل پولیس اسٹیشن صدرکا سرپرائز وزٹ کیا۔ڈی پی او نے تھانہ کی عمارت ، مختلف کمروں کا وزٹ کیا۔ڈی پی او نے تھانہ کے فرنٹ ڈیسک کا وزٹ کیا،فرنٹ ڈیسک پر پول کام میں ریکارڈ کا جائزہ لیا،تھانہ کا کمپیوٹرائزڈ ،مینول ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی ۔ ڈی پی او نے SIPSٰایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے تھانہ کی حوالات کا وزٹ کیا،ملزمان سے استفسار کیا،ڈی پی او نے متعلقہ سٹاف کو سختی سے ہدایت کی کہ کوئی بھی شخص غیر قانونی حراست میں نہیں ہونا چاہیے۔ڈی پی او نے تھانہ میں موجود لوگوں سے انکے مسائل دریافت کئے،پبلک سروس ڈلیوری کے حوالے سے فیڈ بیک لیا۔ڈی پی او نے متعلقہ افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران عوام کی خدمت کو نصب العین بنا کر اپنے فرائض نیک نیتی اور محنت سے سر انجام دیں۔ ماڈل پولیس اسٹیشن میں شہریوں کو بروقت رہنمائی اور جدید سہولیات کی فراہم کو یقینی بنائیں۔ کمیونٹی پولیسنگ کی طرز پر شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
32