53

کوئی بھی معاشرہ انصاف کے بغیرترقی نہیں کرسکتا

فیصل آبا(پ ر)ریلوے پریم یونین کے راہنمائوں چیئرمین ضیاء الدین انصاری، صدرشیخ محمد انور،جنرل سیکرٹری خیرمحمدتونیو، چیف آرگنائزرخالد محمود چوہدری و دیگر نے اسدمنظوربٹ ایڈووکیٹ کولاہورہائیکورٹ بار کاصدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امیدظاہرکی ہے جس طرح انہوں نے دلیرانہ انداز میں ریلوے ملازمین خصوصاّ ریلوے گینگ مینوں کی مقدمات میں بے لوث اور ر ضا کا ر انہ انہیں انصاف فراہم کرنے میں ا پنا کر دا ر ا د ا کیا وہ سفر جاری رہے گا ۔ پریم یونین کے راہنمائوں نے کہاکہ ریلوے مزدوروں کیلئے انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ توقع ہے ایڈووکیٹ اسد منظو ر بٹ اپنی بے پناہ صلاحیتوں کی بنیاد پرانصاف کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں