19

کوئی محب وطن شہید بھٹوکی کاوشوں کوفراموش نہیں کرسکتا

فیصل آباد(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار این اے 102ملک اصغر علی قیصر ایڈووکیٹ نے کہاکہ نے فخر ایشیاء قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہیدکی 96 ویں سالگرہ کے موقع پر قائد عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج 44سال بعد بھی ضیائی آمریت کے ناسور کا خمیازہ صرف پاکستانی قوم ہی نہیں امت مسلمہ بدترین سیاسی و معاشی اور معاشرتی بحرانوں کی صورت میں بھگت رہی ہے۔ ملک و ملت کے دشمنوں اور فوجی آمروں کاکوئی نام لیوا نہیں جبکہ فخر ایشیا ء غریبوں کی آواز بھٹو کو ہر مظلوم آج بھی سرخ سلام پیش کررہا ہے ۔ تاجدار ختم نبوت قانون کی پاسداری اور ناموس رسالت ۖکے لئے شہید بھٹو نے ایسا عظیم کارنامہ سر انجام دیا ہے جو قیامت تک ملکی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جاتا رہے گا ۔شہید بھٹو کے بعد آج کوہ ہمالیہ کے پہاڑ ہی نہیں رو رہے بلکہ پوری امت مسلمہ سامراجی قوتوں کی انسانیت سوز تخریب کاریوں کا شکار ہو کر ان کی یاد میں رو رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں