کوئی پاکستانی پلیئر کرکٹ ویب سائٹ کا ایوارڈز 2025ء نہ جیت سکا

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) کرکٹ ویب سائٹ نے ایوارڈز 2025 جیتنے والے مرد و خواتین کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی۔ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں 8 بھارتی، 3 آسٹریلوی, 2 جنوبی افریقی، بنگلادیش اور افغانستان کے ایک ایک کرکٹر شامل ہیں، پاکستان کا کوئی کھلاڑی ایوارڈز نہ جیت سکا۔ 2025 میں آئی سی سی ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں نے تمام کیٹیگریز میں ایوارڈز جیتے۔ٹیسٹ بیٹر کا ایوارڈ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم اور ٹیسٹ بولر کا ایوارڈ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے جیتا۔ون ڈے بیٹر کا ایوارڈ افغانستان کے ابراہیم زدران اور بولنگ کا ایوارڈ بھارت کے ورون چکرورتی نے حاصل کیا جبکہ ٹی ٹوئنٹی بیٹر فل سالٹ اور بوکر کا ایوارڈ کلدیپ یادیو نے جیتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں