46

کوارڈی نیٹر این اے 102 چوہدری بلال رحمانی عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) این اے102 کے کوآرڈینیٹر چوہدری بلال رحمانی نے سابق وزیر مملکت پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی کے ناظم آباد آفس میں دن رات ڈیوٹی سرانجام دیکر عوامی مسائل کا حل یقینی بنا دیا، درپیش مشکلات کے حل سے اہل حلقہ بیحد خوش، آئندہ الیکشن میں چوہدری عابد شیر علی کو ریکارڈ ووٹوں کے ساتھ کامیابی سے ہمکنار کرنے کے عزم کا اظہار۔ تفصیل کے مطابق کوآرڈینیٹر این اے102 چوہدری بلال رحمانی نے چوہدری عابد شیر علی کی ہدایت پر ان کے ناظم آباد آفس میں آنیوالے لوگوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اہل حلقہ جس مسئلہ کی نشاندہی کریں اسے ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا جاتا ہے، اس سے لوگوں کو درپیش مشکلات حل ہو رہی ہیں اور عوام کو بھرپور ریلیف ملا ہے۔ مسلم لیگ (ن) این اے102 کے کوآرڈینیٹر چوہدری بلال رحمانی نے جس طرح عوامی مسائل کے حل میں بھرپور دلچسپی لیکر انہیں حل کروایا وہ اپنی مثال آپ ہے اور اس سے حلقہ بھر میں مسلم لیگ (ن) کی عوامی مقبولیت مزید بڑھ گئی ہے اور یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی ہے کہ آئندہ الیکشن میں چوہدری عابد شیر علی تاریخ ساز کامیابی حاصل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں