کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس،28کیسز ڈرگ کورٹ کو ریفر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے میڈیکل سٹوروں اور ان کوالیفائیڈ افراد کی طرف سے چلائے جانے والے میڈیکل کلینکس کیخلاف محکمانہ کارروائی کے47کیسز میں قصورواروں کا موقف سنا۔بورڈ نے مستند جواز پیش نہ کرنے پر28کیسز کو ڈرگ کورٹ ریفر کرنے، 16کو وارننگ دینے کے علاوہ دو کیس کوریکارڈ مکمل نہ کرنے پر موخر اور ایک سٹور مالک کے خلاف سنگین خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرانے کافیصلہ کیا۔ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹرز)زینب جہانداد کی زیرصدارت ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈروبینہ اختر،ممبران کمیٹی ورڈرگ انسپکٹرز موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرہیڈ کوارٹرزنے کہا کہ ضلع فیصل آباد میں جعلی وغیر معیاری ادویات کی فروخت کے گھنانے دھندے کے قلع قمع کے لئے ڈرگ انسپکٹرزاپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اورعلاج کے نام پر انسانی صحت سے کھیلنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں