2

کوسٹر اورگنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم’4زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جڑانوالہ سے ستیانہ روڈ پر بوٹے دی جھال کے قریب تیز رفتار کوسٹر کی گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم کے باعث4مسافر بری طرح زخمی ہو گئے’ ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مسافر کوسٹر جڑانوالہ سے براستہ ستیانہ کی طر ف آ رہی تھی جب کوسٹر بوٹے دی جھال کے قریب پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کواور ٹیک کرتے ہوئے ٹکرا گئی جس کے باعث کوسٹر میں سوار متعدد مسافر بری طرح زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کر زخمیوں 35سالہ اشفاق’ 23سالہ شاہد’ 22 سالہ عابد اور 19سالہ سعد کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ معمولی زخمیوں کو مرہم پٹی کے بعد فارغ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں