18

کوسٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، ماں بیٹی اور بیٹا جاں بحق ، علاقہ میں کہرام

جڑانوالہ(نامہ نگار)”ٹریفک کا المناک حادثہ”کوسٹر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجہ میں ماں بیٹی اور بیٹا جاں بحق ہو گئے، ایک ہی گھر سے 3 جنازے اکٹھے اٹھنے پر ہر اشکبار تھی،تفصیلات کے مطابق موڑ کھنڈا کا رہائشی 18 سالہ ذیشان ولد جہانگیر اپنی والدہ اور بہن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جڑانوالہ سے ستیانہ کی جانب جا رہا تھا کہ تھانہ صدر کی حدود ستیانہ روڈ پر واقع چک نمبر 21 گ ب کے قریب تیز رفتار کوسٹر کے ڈرائیور نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار ذیشان اور اسکی 55 سالہ والدہ سرداراں بی بی،25 سالہ بہن 25 رمشا طبی امداد ملنے سے قبل ہی موقع پر دم توڑ گئی حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو تحویل میں لیکر پولیس کے سپرد کر دیا پولیس نے جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ہے حادثہ کا مرتکب ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے کوسٹر کو قبضہ میں لے لیا ہے ایک ہی گھر سے 3 جنازے اکٹھے اٹھنے پر ہر آنکھ اشکبار تھی اور پورے گاں کی فضا سوگوار ہو گئی تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں