کوشش ہو گی ورلڈ کپ میں اچھے نتائج دیں’ فاطمہ ثناء

کراچی (سپورٹس نیوز)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی ورلڈکپ میں ایسے نتائج دیں جس سے سب خوش ہو جائیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورہ آئرلینڈ کیلئے اچھی تیاری جاری ہے، کپتانی کو انجوائے کر رہی ہوں اور سیکھنے کے عمل سے گزر رہی ہوں۔فاطمہ ثناء نے کہا کہ آئی سی سی ایوارڈ کا نہ علم تھا اور نہ ہی کبھی سوچا تھا، جب ا?ئی سی سی ایوارڈ کا اعلان ہوا اور تقریب میں ایوارڈ دیا گیا تو اس کی اہمیت کا اندازہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ انفرادی نہیں ٹیم گیم ہے، سب کھلاڑی ایک دوسرے کو بیک کرتی ہیں۔واضح رہے کہ ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کا امتحان آئرلینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہے، قومی ویمن ٹیم 3 اگست کو آئرلینڈ روانہ ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں