کوٹمومن کے تعلیمی اداروں میں 7چھٹیوں کا اعلان

سرگودہا(بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے دریائے چناب میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تحصیل کوٹمومن کے دریائے چناب کے کنارے واقع علاقوں میں طلبہ کی جان و مال کے تحفظ کے لیے 2 ستمبر 2025 تک تعلیمی اداروں (اسکولز اور کالجز) میں سات روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دریائے چناب میں سیلاب کے خدشات کے باعث یہ فیصلہ طلبہ کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں