فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تھانہ صدر کے علاقہ کوٹ عمرفاروق سے نامعلوم ملزمان نے محنت کش کے اڑھائی سالہ بچے کو اغواء کر لیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغوی کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔تفصیل کے مطابق 215ر۔ب کے رہائشی قمرابراہیم نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اسکے عزیز حافظ عبدالرزاق سکنہ کوٹ عمرفاروق کا اڑھائی سالہ بیٹا محمد فیضان گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا کہ جب وہ کافی دیر تک واپس نہ آیا تواہل خانہ کوتشویش ہوئی اورمساجد میں اعلانات کرواتے ہوئے بچے کو تلاش کرتے رہے لیکن ابھی تک اس کا کوئی سراغ نہ ملا توپولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کرکے مغوی کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
23