55

کوٹ مومن سرگودھا ، جھنگ موٹروے کی تعمیر کیلئے فزیبلٹی رپورٹ تیار

سرگودھا (بیوروچیف) کوٹمومن سرگودھا’ جھنگ موٹروے کی تعمیر کیلئے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے NHA کی جانب سے ابتدائی تخمینہ 34.1ملین لگایا گیا ہے جس کا باقاعدہ ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے NHA کی جانب سے کوٹمومن سرگودھا جھنگ موٹروے کی تعمیر کیلئے ابتدائی طور پر Finite انجنیئرنگ کمپنی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں کام کرے NHA نے اس روڈ کی تعمیر کیلئے قبل ازیں ٹینڈز نوٹس جاری کیا تھا۔ اب NHA نے Finite انجنیئرنگ کمپنی کو باقاعدہ طور پر اس موٹروے لنک روڈ کی تعمیر کیلئے 34.1ملین کے ابتدائی فنڈز جاری کردیئے ہیں جس پر مذکورہ کمپنی آئندہ چند روز میں باقاعدہ طور پر اس لنک موٹروے روڈ کی تعمیر کے حوالہ سے کام کا آغاز کردیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں