کوپن ہیگن دنیا کا بہترین شہر

کوپن ہیگن (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے رہنے کے لیے سب سے بہترین شہروں کی تازہ درجہ بندی سامنے آ گئی ہے، اس بار آسٹریا کا دارالحکومت ویانا 3سالہ حکمرانی کے بعد ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن سے پیچھے رہ گیا۔اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ (EIU)کی جاری کردہ 2025 کی رپورٹ میں 173شہروں کا جائزہ صحت، تعلیم، سیکیورٹی، بنیادی ڈھانچے اور ماحولیاتی معیار جیسے عوامل کی بنیاد پر لیا گیا۔لسٹ میں درجہ بندی کے لحاظ سے دنیا کے 10سب سے بہترین شہروں میں کوپن ہیگن (ڈنمارک)، ویانا (آسٹریا)، زیورخ (سوئٹزرلینڈ)، میلبورن (آسٹریلیا)، جنیوا (سوئٹزرلینڈ)، سڈنی (آسٹریلیا)، اوساکا (جاپان)، آکلینڈ (نیوزی لینڈ)، ایڈیلیڈ (آسٹریلیا) اور وینکوور (کینیڈا) شامل ہیں۔ویانا نے اگرچہ تعلیم اور انفرا اسٹرکچر میں اچھے نمبر لیے لیکن استحکام کے زمرے میں اس کی کارکردگی گری۔2024 میں پانچویں نمبر پر رہنے والا کیلگری اس سال 18ویں نمبر پر آ گیا۔برطانیہ کے شہروں کی درجہ بندی میں کمی ہوئی ہے، لندن 45 ویں سے 54 ویں نمبر پر آگیا، مانچسٹر 43 ویں سے 52 ویں اور ایڈنبرا 59 ویں سے 64 ویں نمبر پر آگیا۔کراچی 2025 میں بھی نچلی درجہ بندی میں شامل رہا اور دنیا کا چوتھا بدترین شہر قرار پایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں