2

کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی۔ جنوبی افریقی کھلاڑی ہیزک کلاسن پر جرمانہ

کیپ ٹائون(سپورٹس نیوز) آئی سی سی نے پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار بیٹنگ کرنے والے جنوبی افریقی بیٹر ہینرک کلاسن پر جرمانہ عائد کر دیا۔پاکستان نے کیپ ٹائون میں کھیلے گئے 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔پاکستان کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے کلاسن جیسے ہی نسیم شاہ کی گیند پر چھکا مارنے کی کوشش میں آٹ ہوئے تو انہوں نے غصے میں سٹمپ کو لات ماری جس کی وجہ سے ان پر اب آئی سی سی کی جانب سے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق کلاسن پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا اور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔آئی سی سی کا کہناہے کہ کلاسن کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا، انہوں نے کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں