سرگودہا (بیوروچیف)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے سرگودہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹریکٹرز کی جانب سے چاروں اضلاع میں ستھرا پنجاب کی جاری سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کے لیے علاقہ پٹواری، یونین کونسل سیکرٹری سمیت دیگر ریونیو فیلڈ افسران کو مانیٹرنگ کی زمہ داریاں تقویض کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ احکامات انہوں نے خوشاب کی تحصیل نوشہرہ میں ستھرا پنجاب کے تحت جاری صفائی آپریشن کے بریفنگ اجلاس میں جاری کیے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروا عامر، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن رائے محمد یاسر بھٹی، سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد عمران اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عرفان مارٹن کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر نے کنٹریکٹر کو صفائی امور میں بہتری کے لیے مشینری اور افرادی قوت کے ساتھ کلیکشن ریسورس بڑھانے کی ہدایت کی۔کمشنر کو بتایا گیا کہ تحصیل نوشہرہ 12 اربن وارڈز اور 06 دیہی یونین کونسلوں پر مشتمل ہے، جہاں روزانہ تقریبا 60 ٹن کوڑا اکٹھا ہوتا ہے جس کے لیے دو ڈمپنگ سائیڈ بنائی گئی ہے۔ انہیں مزید بتایا گیا کہ تحصیل بھر میں ایک دفعہ زیرو ویسٹ مہم بھی شروع کرنے کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ صفائی آپریشن کے لیے ہر یونین کونسل میں 12 سینٹری ورکرز، 02 سینٹری سپروائزر اور 2 مانیٹرنگ افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں صفائی آپریشن میں استعمال ہونے والی مشینری اور افرادی قوت کی تفصیلات بھی پیشِ کی گئیں۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ گھر گھر سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کے علاؤہ سٹرکوں کی میکنکل سپوئپنگ بھی کی جاری ہے۔ تحصیل نوشہرہ کو صفائی آپریشن کے لیے تین زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کوڑا کرکٹ ڈمپنگ سائیٹ پر منتقل کرنے والی گاڑیوں میں ٹریکر سسٹم نصب کیے جارہے ہیں،۔ جبکہ دیگر گاڑیوں میں ٹریکرز بھی لگائے جا رہے ہیں۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب کے بعد شہروں و دیہاتوں میں صفائی کا فرق صاف نظر آنا چاہیے۔




