کوہاٹ میں شوٹنگ گالا کی تقریبات اختتام پذیر

کوہاٹ (سپورٹس نیوز) کوہاٹ میں پاک فوج کے زیر انتظام ضم شدہ اضلاع کی ٹیموں کے مابین شوٹنگ گالا کی رنگارنگ اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔شوٹنگ گالامیں ضم شدہ اضلاع سے کل 11ٹیموں کے 67نشانہ بازوں نے حصہ لیا،گالامیں ایس ایم جی، پستول،بولٹ ایکشن اورسکیٹ شوٹنگ کے مقابلے منعقد ہوئے، اختتامی تقریب میں خٹک ڈانس،رسہ کشی، ٹینٹ پیگنگ، تیر اندازی اورملی نغموں کے دھنوں نے شائقین کو محظوظ کیا۔پستول مقابلوں میں جنیداقبال اورکزئی سکیٹ شوٹنگ میں شعیب خان بنوں،ایس ایم جی میں حضرت علی خیبر اور بولٹ ایکشن میں احمد خان جنوبی وزیرستان نے پہلی پوزیشن جبکہ ضلع خیبرکی ٹیم چمپئن قرار پائی ۔ جنرل آفیسرکمانڈنگ کوہاٹ میجرجنرل ذوالفقار علی بھٹی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں