کوہستان میگا سکینڈل ، اربوں روپے کی ریکوری کا امکان

پشاور (نامہ نگار)کوہستان میگا سکینڈل کے 9ملزمان نے پلی بارگین کی درخواستیں دے دیں۔نیب ذرائع کے مطابق کوہستان میگا سکینڈل میں 9ملزمان پلی بارگین کیلئے تیار ہیں اور درخواستیں بھی دے دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کی درخواستیں چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت میں پیش کی جائیں گی۔قبل ازیں تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان کی جا ئیدادوں کی کھوج بھی لگائی گئی ہے۔ زیادہ تر ملزمان کی اسلام آباد میں کروڑوں روپے کے شاپنگ مال، بنگلے اور دیگر پراپرٹیز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں