کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ مرتبہ صفر پر آئوٹ ہونیوالے ٹاپ تھری بیٹر میں شامل

پرتھ (سپورٹس نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی بھارت کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے ٹاپ تھری بیٹرز کی فہرست میں شامل ۔36 سالہ ویرات کوہلی پرتھ میں پہلے ون ڈے میں مچل سٹارک کی بال پر کوئی رن بنائے بغیر پوویلین لوٹے ، ون ڈے کرکٹ میں یہ 17 واں موقع تھا جب ویرات کوہلی صفر پر آئوٹ ہوئے جب کہ مجموعی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ ان کا 39واں صفر تھا۔آسٹریلیا میں 30 ون ڈے اننگز میں یہ پہلا موقع تھا جب کوہلی بغیر کوئی رن بنائے آٹ ہوئے تھے۔ اس کے ساتھ کوہلی نے روہت شرما کو سب سے زیادہ بار ون ڈے کرکٹ میں صفر پر آئوٹ ہونے والے بیٹرز کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا’بھارت کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آئوٹ ہونے والے کھلاڑی ظہیر خان تھے جو 43 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے، ایشانت شرما 40 مرتبہ صفر پر آئوٹ ہوکر دوسرے ، ویرات کوہلی (39) تیسرے، ہربھجن سنگھ 37 مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہوکر چوتھے ، جسپریت بمراہ اور انیل کمبلے 35،35 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹ کر مشترکہ طور پر 5ویں جب کہ روہت شرما 533 اننگز میں 34 صفر اور سچن ٹنڈولکر 782 اننگز میں 34 بار بغیر کوئی سکور کیے آئوٹ ہوکر مشترکہ طور پر چھٹے نمبر پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں