کوہلی کے بھی مستقبل میں ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں

ممبئی (سپورٹس نیوز) آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ میں بھارت کو شکست دیکر 5 میچوں پر مشتمل بارڈر گواسکر ٹرافی جیت لی، اس دوران بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی قابل قدر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کے آٹ آف فارم ہونے پر سابق کرکٹرز ہوں یا شائقین ہر کوئی ان پر تنقید کر رہا ہے۔آسٹریلیا نے بھارت کو سڈنی ٹیسٹ میں 6 وکٹوں سے شکست دیکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی، جبکہ بھارت کا فائنل سے پتہ صاف کردیا۔کوہلی کے بارڈرگواسکر ٹرافی میں اچھے رنز نہ بنانے اور مسلسل وکٹوں کے پیچھے کیچ آٹ ہونے کی وجہ سے ان کے ٹیسٹ کیریئر کے مستقبل پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف بارڈرگواسکر ٹرافی کے 5 میچز میں اسٹار بلے باز صرف 190 رنز بنا سکے۔وہ اس سیریز میں 9 اننگز میں 8 بار کوور ڈرائیو مارنے کی کوشش میں وکٹوں کے پیچھے آٹ ہوئے، بولر ان کی تکنیکی خامیاں جان چکے ہیں اور ان کا آسانی سے شکار کررہے ہیں۔بھارتی کپتان روہت شرما مسلسل رنز نہ بنانے کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ سے باہر ہوئے جس کے بعد کوہلی کے بھی مستقبل میں ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں