5

کویتا کوشک نے ٹی وی انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی ریئلٹی شو بگ باس 14 کی کنٹسٹنٹ و اداکارہ کویتا کوشک نے ٹی وی انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرامہ سیریل ایف آئی آر سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کویتا کوشک نے رجعت پسند، یکساں مواد، پرانی کہانیوں اور تھکا دینے والے طویل اوقات سے تنگ آکر ٹی وی انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ مجھے اب مزید ٹی وی انڈسٹری میں کام نہیں کرنا، میں مہینے کے 30 دن کام نہیں کرنا چاہتی بلکہ میں ویب سیریز یا فلموں میںکام کرنے کے لیے رضامند ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ میں دیگر ہیروئین کی طرح نہیں ہوں جو ہر دوسرے ڈرامے میں بآسانی کاسٹ ہوجاؤں، صرف چند قسم کے کردار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں