کٹی پتنگ کی ڈور سے نوجوان شدید زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھنگ روڈ پر بائو والا کے قریب کٹی پتنگ کی ڈور پھیرنے سے نوجوان بری طرح زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بائو والا کا رہائشی مبشر موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ جھنگ روڈ پر پہنچا تو اچانک کٹی پتنگ کی ڈور گلے پر پھیرنے سے بری طرح زخمی ہو گیا، نوجوان کے زخمی ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور مضروب کو مرہم پٹی کے بعد ڈسچارج کروا دیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ فیصل آباد میں پتنگ بازی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور پولیس پتنگ بازی کو روکنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں