کپاس کی پیداوار میں اضافے کیلئے اقدامات مزید تیز

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے زرعی ویژن کے تحت کپاس کی پیداوار میں اضافے کیلئے اقدامات تیز کر دیے گئے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل زراعت (پیسٹ وارننگ)پنجاب ڈاکٹر عامر رسول کی زیر صدارت محکمہ زراعت توسیع کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کپاس کی اگیتی کاشت اور فیلڈ مانیٹرنگ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود، ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ فیصل آباد ذوالفقار علی غوری، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر نوشیر خان اور ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد سلیم گل سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران زرعی گریجویٹس اور محکمہ زراعت کے فیلڈ اسٹاف کو اگیتی کپاس کی کاشت، بیماریوں کی بروقت تشخیص اور پیسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے خصوصی تربیت دی گئی۔ حکام نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کیلئے مقرر کردہ 25 ہزار ایکڑ کپاس کے ہدف کو ہر صورت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کاشتکاروں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی اور تکنیکی رہنمائی فراہم کی جائے۔اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے خوش نصیب زمینداروں میں ٹریکٹر تقسیم کیے گئے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کسانوں کو سہولیات فراہم کر کے زرعی شعبے کو مضبوط اور خود کفیل بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں