کپاس کی پیداوار میں کمی ‘ٹیکسٹائل سیکٹرشدید متاثر

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان میں کپاس کی سالانہ پیداوار 15 لاکھ بیل سے کم ہو کر ساڑھے 4لاکھ بیلز پر آگئی ہے۔ ملک میں کپاس کی پیداوار میں مسلسل کمی سے نہ صرف کسان بلکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری بھی شدید مشکلات کا شکار ہے۔معروف زرعی ماہر شہزاد علی ملک کا کہنا ہے کہ معیاری ہائبرڈ بیج کے استعمال سے ہی چاول کے بعد گندم کی پیداوار میں انقلاب لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کپاس میں خود کفالت کیلئے پلان بنا رکھا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں پنجاب اور سندھ کے 700ایکڑ پر بی ٹی کاٹن 2085کاشت کی جائے گی ۔ماہرین زراعت کے مطابق کپاس کی قلت کے باعث اس کی درآمد پر سالانہ 3ارب ڈالر قیمتی زر مبادلہ ضائع ہو رہا ہے جس کو بچانے کی اشد ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں