کپاس کی کاشت کے کل ہدف کا 28فیصد حاصل

لاہور (بیوروچیف)کپاس کی کاشت کے کل ہدف کا 28فیصد حاصل کرلیا گیا۔فیلڈ فارمیشنز کو 15مئی تک 100فیصد ہدف کے حصول کا ٹاسک سونپ دیا،سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیر صدارت اجلاس، سیکرٹری زراعت پنجاب کاکہناہے ، پنجاب میں کپاس کی کاشت کا ہدف 35لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا ہے۔ کپاس کی کاشت کے ہدف کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں،نہری پانی کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،کپاس کی کاشت کے کل ہدف کا 50فیصد بہاولپور ڈویژن سے حاصل کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں