کپتان محمد رضوان سمیت سینئر کرکٹرز کو آرام دینے پراتفاق

لاہور (سپورٹس نیوز) چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پرکپتان محمد رضوان سمیت سینئر کرکٹرز کو آرام دینے پراتفاق کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کپتان محمد رضوان سمیت سینئر کرکٹرز کو آرام دینے پراتفاق کر لیا گیا۔ کپتان رضوان کے آرام کرنے کی صورت میں شاداب خان کوقیادت سوپنے پرغور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی سکواڈ میں 8 سے9 نئے کھلاڑیوں کو موقع دیے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں