کپڑے کے تاجروں کی قوت میں اضافہ کیلئے تمام صلاحیتیں وقف کردینگے،حبیب گجر،شیخ آصف ،یوسف موتی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)شہر کی معروف شخصیات چوہدری حبیب گجر’ خواجہ محمد اسلام’ شیخ یوسف موتی اور شیخ آصف کپڑے کے تاجروں کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم کلاتھ بورڈ ایسوسی ایشن فیصل آباد کا حصہ بن گئے’ چوہدری حبیب گجر سرپرست اعلیٰ’ خواجہ محمد اسلام پیٹرن انچیف’ شیخ آصف سینئر نائب صدر اور شیخ یوسف موتی کوسینئر وائس چیئرمین کے تنظیمی عہدوں سے نواز دیا گیا’ اس موقع پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب ہوئی جس میں کلاتھ بورڈ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر سلطان بٹ’ جنرل سیکرٹری شیخ محمد فیصل’ چیف آرگنائزر شیخ ارسلان اچھی’ چیئرمین ڈاکٹر محمود یوسف کے علاوہ دیگر عہدیداروں اور ممبروں نے شرکت کی’ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کلاتھ بورڈ ایسوسی ایشن فیصل آبادکے نومنتخب عہدیداروں چوہدری حبیب گجر’ شیخ آصف اور یوسف موتی ہے کہا کہ کپڑے کا کاروبار فیصل آباد کی پہچان ہے ‘ شٹر پاور ہونے کے باوجود کپڑے کے تاجر دوسروں کے فیصلوں کے مرہون منت رہے ہیں’ ہمیں انتہائی خوشی ہے کہ دیر سے ہی سہی مگر کپڑے کے تاجروں کو اپنی اہمیت کا پتہ چل گیا اور وہ سب ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونے کیلئے تیار ہیں’ ہم بھی ان کا بھرپور ساتھ دیں گے اور کپڑے کے تاجروں کو مضبوط کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے’ انہوں نے کلاتھ بورڈ ایسوسی ایشن فیصل آباد کی نئی ٹیم کو خوش آمدید کہا اور امید کا اظہار کیا کہ یہ ٹیم کپڑے کے تاجروں کے مسائل حل کروانے میں سو فیصد کامیاب ہو گی’ کلاتھ بورڈ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر سلطان بٹ’ جنرل سیکرٹری شیخ محمد فیصل’ چیف آرگنائزر شیخ ارسلان اچھی’ چیئرمین ڈاکٹر محمود یوسف نے نئے عہدیداروں کو خوش آمدید کہا اور کلاتھ بورڈ ایسوسی ایشن فیصل آباد کی خوش قسمتی قرار دیا کہ شہر کی اتنی قد آور شخصیات ہماری تنظیم کا حصہ بن رہی ہیں’ یقینا ہم ان کے زیرقیادت کپڑے کے تاجروں کیلئے بہترین خدمات سرانجام دیں گے اور ان کا کھویا ہوا مقام انہیں واپس دلائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں