40

کچن گارڈننگ کو فروغ دینے کیلئے آگاہی مہم جاری ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سبزیاں ہماری زندگی کا اہم ترین جزو ہیں۔سبزیاں نہ صرف ہماری غذائی ضرورت کو پورا کرتی ہیں بلکہ ہمیں صحت مند بناتی ہیں ۔ آبادی میں اضافے کی وجہ سے سبزیات کی ڈیمانڈ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اس کی پیدوار میں اضافے کے لئے کیمیائی کھادوں اور ز ہریلی ادویات کا بکثرت استعمال ہوتا ہے جس سے سبزیات کی کوالٹی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔آبپاشی کے لئے سیوریج کا پانی بھی استعمال کیا جاتا ہے جو کہ انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہے۔ان تمام عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کچن گارڈننگ متعارف کرائی گئی ہے تاکہ گھریلو پیمانے پر تا زہ اور کیمیائی آلودگی سے پاک سبزیوں کی فراہمی ممکن ہو ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں