11

کچھ لوگKPمیں قیام امن میں رکاوٹ ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملکی ترقی اور عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے عملی اقدا مات کیے جبکہ پی ٹی آئی نے دہشتگردوں کو سہولت فراہم کرنے سمیت جو کردارادا کیاوہ قوم کے سامنے ہے بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت دہشت گردوں کے ہر فورم پر حامی رہے ہیں-کچھ لوگ خیبر پختونخوا میں قیامِ امن میں رکاوٹ ہیں۔اس جماعت نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشت گردوں کو لا کر بسایا۔ خیبر پختونخوا کی کابینہ میں ٹمبر مافیا اور ڈرگ مافیا بیٹھا ہے۔انہوں نے کہا کہبھارت کی للکار پر بانی پی ٹی آئی دبک کر بیٹھ گئے، ریاست فیصلہ کرچکی ہے کہ دہشت گردوں کو شکست دیں گے، دہشت گردوں کو پاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔پی ٹی آئی کی حکومت کا سربراہ جیل میں بیٹھ کر دہشت گردوں کو آج بھی سپورٹ کرتا ہے، بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت نے عالمی میڈیا کے سامنے ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کی بات کی۔پاک فوج کے جوانوں اور بچوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتے، پاکستان کیلئے محب وطن لوگوں کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں