کچہری بازار کو”سٹیٹ آف دی آرٹ”بنانے کیلئے کھدائی مکمل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے بیوٹیفکیشن منصوبے کے تحت چوک گھنٹہ گھر اور اس سے ملحقہ 8بازاروں کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کا آغاز کر دیا گیا۔ پہلے مرحلہ میں کچہری بازار کے درمیان گرین بیلٹ کی تعمیر کیلئے کھدائی شروع، جسے مارچ 2026ء تک مکمل کیا جائے گا۔ تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیرنگرانی چوک گھنٹہ گھر اور اس سے ملحقہ بازاروں کو سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے نیسپاک کی طرف سے بنائے جانے والے ڈیزائن کے مطابق کچہری بازار روڈ کے وسط میں خوبصورت گرین بیلٹ تعمیر کی جائے گی۔ جس میں فوارے’ خوبصورت اور دلکش پھولدار پودے لگائے جائیں گے۔ گرین بیلٹ میں فوارے’ شہریوں کے بیٹھنے کیلئے بینچز وغیرہ بھی رکھے جائیں گے اور انڈر گرائونڈ بجلی کا نظام ہو گا۔ خوبصورت لائٹس نصب کی جائیں گی تاکہ بازار رات کو بھی دلفریب نظارہ پیش کرے۔ جبکہ گرین بیلٹ کے دونوں اطراف روڈز تعمیر ہونگی۔ جسے وہیکل فری بنایا جائے گا۔ کچہری بازار کی دکانوں کو بھی ایک ہی طرز پر بنایا جائے گا اور کچہری بازار میں پرانی عمارتوں کو ان کی اصلی حالت میں لایا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے فیصل آباد بیوٹیفکیشن منصوبے پر عملدرآمد کرتے ہوئے کچہری بازار کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے پر کام شروع کرتے ہوئے کھدائی کا آغاز کر دیا۔ گزشتہ رات کچہری بازار میں کھدائی کرتے ہوئے ساتھ ساتھ ملبہ بھی اٹھایا گیا اور کچہری بازار میں کچھ عرصہ قبل ایک ہی طرز کے لگائے جانے والے دکانوں کے اوپر کے بورڈز بھی اتروا دیئے اور جہاں دوبارہ نئے انداز کے تشہیری بورڈز نصب ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں